ٹرمپ کا ری پبلکن سینیٹر پر جوابی وار، بڑا مطالبہ کردیا

واشنگٹن: کانگریس پر حملے کا ذمہ دار کیوں ٹہرایا؟، سابق صدرٹرمپ نے سینیٹ میں بڑا مطالبہ کردیا ۔ سابق امریکی صدر ٹرمپ نے سینیٹ میں ریپبلکن رہنما مچ مکونل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، اقلیتی رہنما سینیٹر مچ مکونل نے کانگریس پر حملے کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔

سابق صدر ٹرمپ نے ریپبلکن رہنما مچ مکونل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مچ مکونل کی موجودگی میں ریپبلکن کبھی الیکشن نہیں جیت سکتے، ری پبلکن پارٹی کومچ مکونل کی وجہ سےمستقبل میں بھی نقصان اٹھانا پڑےگا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس نے سینیٹر مچ مکونل کو کٹھ پتلی کےطور پراستعمال کیا، مچ مکونل کی ناسمجھی نے انہیں اکثریتی سے اقلیتی رہنمابنادیاہے۔

یاد رہے کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کیپیٹل ہل میں ہنگامہ آرائی اور ہجوم کو اشتعال دلانے کے الزامات سے بری کیا جاچکا ہے،سینیٹ میں سابق صدر پر کیپیٹل ہل پر حملے کی ذمہ داری عائد کرنے پر ووٹنگ ہوئی، جس میں 57 ووٹ حمایت میں جب کہ 43 ووٹ مخالفت میں پڑے۔