سینیٹ انتخابات: شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا اور پلوشہ شاہ کے کاغذات منظور

تین مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کی جانب سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کی شیری رحمان کے کاغذات منظور ہو گئے جبکہ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سلیم مانڈوی والا کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو گئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے صادق میمن کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں یوسف گیلانی کے کاغذات پر اعتراض، درخواست گزار کو دلائل دینے کیلیے 3 بجے تک کی مہلت

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سینیٹ انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدواروں شیری رحمان، پلوشہ خان، سلیم مانڈوی والا اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئے ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ، سعید غنی اور دیگر بھی الیکشن کمیشن میں موجود ہیں۔