مریم اورنگزیب کے بیان پر مشیر داخلہ شہزاد اکبر کا مؤقف سامنے آگیا

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب کی ہرزہ سرائی، ان کے لیڈروں کی بوکھلاہٹ اور محترمہ کی جھنجلاہٹ کا ثبوت ہے۔

شہزاد اکبر کس حیثیت میں موسوی اور ڈیوڈ روز کو استعمال کرتے رہے؟ مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ میری ملاقاتیں قوم کا پیسہ بچانے کیلئے تھیں۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھاکہ مریم اورنگزیب آج تک شہباز اور سلیمان کا منظور پاپڑ والے سے رشتہ نہ بتا سکیں، شہباز اورسلیمان کے نام سےکروڑوں کی ٹی ٹیز اکاؤنٹ میں گرتی رہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزيب نے پریس کانفرنس کی اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔