شہزاد اکبر کس حیثیت میں موسوی اور ڈیوڈ روز کو استعمال کرتے رہے؟ مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزيب نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نواز شریف کو ملک واپس آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، وہ جب چاہیں گے پاکستان واپس آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر بتائیں کس حیثیت میں موسوی اور ڈیوڈ روز کو استعمال کرتے رہے؟ ڈیوڈ روز نے شہزاد اکبر اور کاوے موسوی کی میٹنگ کیوں کروائی؟ ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین نیب لاپتا ہیں اور عمران خان کے فرنٹ مین شہزاداکبر چیئرمین نیب بنے ہوئے ہيں، یہ حکومت نہیں ٹاؤٹس اور کمیشن خور ہیں جہاں کمیشن کھاتے ہیں وہاں تحقیقات کیلئے کمیشن بنا دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہوجائے گی۔