ملک میں سونے کی فی تولہ قمیت میں اضافہ ہوگیا

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 200 روپے ہوگی۔

10 گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 95336 روپے ہوگئی جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1823 ڈالر فی اونس ہے۔