کانگوں میں مسافر بردار کشتی کے حادثے میں 60 ہلاکتیں

کنشاسا: افریقی ملک کانگوں میں سیکڑوں مسافروں کے لے جانے والی کشتی ڈوب گئی۔

دریائے کانگو میں تقریبا 700 افراد کو لے کر جانے والی مسافر بردار کشتی رات کے وقت حادثے کا شکار ہوکر ڈوب گئی جس کے بعد اب تک 60 ہلاکتوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدراردوان نے ترک شہریوں کے قتل پر امریکی بیان مسترد کردیا

حکام کے مطابق کشتی کے حادثے میں 300افراد کی جان بچ گئی ہے جب کہ دیگر 240 افراد کے بارے میں حتمی معلومات حاصل نہیں ہوسکیں ہیں۔ علاوہ ازیں حکام نے حادثے کے اسباب اور دیگر تفصیلات بھی فراہم نہیں کی ہیں۔ واضح رہے کہ کانگو میں دریا پر سفر عام ہے، یہاں دور دراز سفر کے لیے عام طور دریائی سفر کیا جاتا ہے اور اکثر مسافر بردار کشتیوں کے ساتھ حادثات پیش آتے رہے ہیں۔