نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت کا آخری روز، تجدید نہیں ہوگی

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہوجائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ویزامینوئل کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ انتخابات: خیبر پختونخوا سے کن امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے؟

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل پر ہے اور ای سی ایل پرموجود افراد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔ ذرائع نے بتایا کہ اگر نوازشریف پاکستان کے لیے سفر کرنا چاہیں تو انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور ان کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے۔