دنیا میں کرپشن کی سرجری کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹر عمران خان ہیں: فردوس عاشق

لاہو: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دنیا میں کرپشن کی سرجری کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹر عمران خان ہیں لیکن پہلے پتا چلے کہ مریم نواز کی کون سی سرجری ہونی ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کو سینیٹ میں شکست کے آثار نمایاں نظر آ رہے ہیں، شاہی خاندان نے ہمیشہ راہ فرار کے لیے جعلی رپورٹس کا بہانہ تلاش کیا، ن لیگ کےباغی پی ٹی آئی کوووٹ دیناچاہتےہیں۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کی مذمت کردی

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ عناصر کی سرجری کا فیصلہ کیا تو اپوزیشن کی بیماریوں میں اضافہ ہوا، دنیا میں کرپشن کی سرجری کے سرٹیفائیڈ ڈاکٹر عمران خان ہیں، پہلے پتا چلے کہ مریم نواز کی کون سی سرجری ہونی ہے، وہ فرار کے بہانے تلاش کررہی ہیں، مریم نواز کی سرجری دماغ کی ہونی ہے یا ان آنکھوں کی جنہوں نے ہجوم دیکھنا تھا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ یوسف رضاگیلانی کی نامزدگی دلچسپ ہے، ان کے تجویز اور تائید کنندہ دونوں سابق وزرائے اعظم نیب زدہ ہیں، تعداد کم ہونے کے باوجود یوسف رضا گیلانی کی نامزدگی کا مطلب پیسے کا استعمال ہے مگر چمک اور بریف کیس عمران خان کے حوصلے کو شکست نہیں دے سکتے۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شیخ رشید میڈیا کی ڈارلنگ ہیں، ان کے بیان کے پیچھے کوئی نہ کوئی منطق ضرور ہوتی ہے، آنسوگیس والا بیان سنا نہیں اس لیے تبصرہ نہیں کر سکتی۔