جامعہ کراچی کے اساتذہ کا آئی بی اے کے مرکزی دروازےکےسامنےاحتجاج

جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ پروفیسر پر 2 روز قبل انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے طلبہ اور گارڈز کے مبینہ تشدد کے واقعے کیخلاف جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل رہا جبکہ اساتذہ نے آئی بی اے کے مرکزی دروازےکےسامنےاحتجاج کیا۔

اساتذہ جامعہ کراچی نے مطالبہ کیا کہ استاد پر تشدد کرنے والے آئی بی اے کے طلبہ کو بے دخل کیاجائے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی بی اے کےسامنےکار کا ہارن دینے پر استاد سے مبینہ بدتمیزی اور مارپیٹ کی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان آئی بی اے کا کہنا ہے کہ استاد پر تشدد کے واقعے کی آئی بی اے مذمت کرتا ہے، واقعے کی تحقیقات کیلئے معاملہ ڈسپلن کمیٹی کو بھیج دیا گیاہے ، آئی بی اے تشدد کے واقعات کو برداشت نہیں کرے گا، آئی بی اے جامعہ کراچی کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرنےکی کوشش کررہا ہے۔