نواز اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگيا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کاکہنا ہے کہ کہتے ہیں مریم پنجابی کارڈ کھیل رہی ہے، مریم پنجاب کی بیٹی ہے ، مریم پنجابیوں کی بات کیوں نہ کرے۔

مریم نواز کا وزیرآباد میں جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغیر پنجاب یتیم ہوگيا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کی حکومت چینی چور، آٹا چور ہے۔