‘پی ڈی ایم سردی کی وجہ سے نہیں، بلکہ ویسے ہی ٹھنڈی ہوگئی ہے’

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سردی کی وجہ سے نہیں بلکہ ویسے ہی ٹھنڈی ہو گئی ہے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا جمہوری حق ہے لیکن وہ کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں اوپن بیلٹنگ ہویاخفیہ جس کاجتنا حصہ بنتا ہے اسے ملےگا۔
واضح رہےکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے سینیٹ الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کیا ہے اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا ہے۔