وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کےلیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سمری مسترد کر دی۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ہر حد تک جائے گی۔

اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 14.07 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویزکیا تھا۔ اوگرا نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10.79روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا تھا۔