آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی سیریز کے بعد آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی پانچ درجے ترقی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔

بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا نمبر ہے جبکہ جنوبی افریقی اسپنر تبریز شمسی تین درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، حسن علی، محمد نواز اور عثمان قادر کی بھی رینکنگ میں بہتری ہوئی ہے، محمد رضوان نے 116درجے کی چھلانگ لگاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 42 ویں پوزیشن پر آگئے۔

انگلش بیٹسمین ڈیوڈ میلان پہلے نمبر پر موجود ہیں، ان کے بعد بالترتیب بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ، قومی کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل دوسری سے پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مارک باؤچر کو بھی پاکستان بھا گیا

بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے نمبر پر آگئے، پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد تبریز شمسی نے تین پوائنٹس کی ترقی کی۔

بولرز کی رینکنگ میں راشد خان پہلے ، تبریز شمسی دوسرے ، مجیب الرحمان تیسرے اور عادل رشید چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی پہلے ، بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے جبکہ گلین میکسویل کا تیسرا نمبر ہے۔