ملک میں سونے کی قیمت میں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 11 ہزار 50 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 95207 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔