‘سنگل’ رہ رہ کر شمیتا شیٹھی کا دل بھرگیا

بالی وڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کا کہنا ہےکہ ‘سنگل’ رہ کر اب ان کا دل بھر چکا ہے تاہم وہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔ ایک انٹرویو میں معروف بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کی بہن شمیتا شیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے گھر والے بھی اب مجھے طویل عرصے سے سنگل دیکھ کر تنگ آچکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ میں جلد کسی کے ساتھ ہنسی خوشی نئی زندگی شروع کروں۔

شمیتا شیٹھی کا کہنا تھا کہ اگر سچ بتاؤں تو میں بھی سنگل رہ کر اب بور ہوچکی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھی کے انتخاب کے لیے کافی کچھ دیکھنا پڑتا ہے کیونکہ آپ نے اس کے ساتھ زندگی گزارنی ہوتی ہے، میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو جلد بازی میں غلط لائف پارٹنر کا انتخاب کرلیتے ہیں۔

خیال رہےکہ شمیتا شیٹھی نے 2000ء میں شاہ رخ خان کی فلم محبتیں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا اور آخری بار وہ ویب سیریز میں نظر آئی تھیں۔