سابق امریکی ماڈل کی لاش ہائی وے سے برآمد

ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ماڈل ریبیکا لینڈرتھ کی لاش پنسلوینیا کے ہائی وے سے برآمد ہوئی۔امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والی سابق خاتون ماڈل کی لاش ہائی وے سے برآمد کرلی گئی، ان کے سر، گردن، سینے اور ہاتھ پر گولیاں کے نشانات پائے گئے ہیں۔

47 سالہ ریبیکا لینڈرتھ کو 18 گولیاں ماری گئیں اور ان کی موت 7 فروری کو ہوئی جبکہ ماڈل کی جیب سے ملنے والی پرچی سے مبینہ قاتل کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ حراست میں لیا گیا ملزم ٹرک ڈرائیور ہے جس کا تعلق ٹیکساس سے ہے اور اس کی عمر 28 سال ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مواخذے میں ٹرمپ کے بری ہونے سے جمہوریت کمزور ہوگئی، جوبائیڈن

پولیس اہلکاروں کو ملزم کی گاڑی سے خون کے دھبے، گولیاں کے خون ملے ہیں جبکہ گاڑی کی سیٹ اور فرش کو بھی دھونے کے شواہد ملے ہیں۔خاتون ماڈل کے بھائی کا کہنا ہے کہ تمام اہلخانہ ریبیکا سے بے حد پیار کرتے تھے، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریبیکا کو ٹرک کے اندر پچھلے حصے میں قتل کیا گیا، جہاں سے شواہد حاصل کرلیئے گئے ہیں۔