بھارتی ادکارہ کیخلاف گینگ ریپ کا مقدمہ درج

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ کے خلاف پولیس نے گینگ ریپ کا مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ دنوں ممبئی پولیس کے کرائم برانچ نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

بعد ازاں عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ ہیں۔ تاہم اب اداکارہ کے خلاف پولیس نے ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں اداکار فیصل قریشی اور فریال محمود کی فلم ‘سوری’ کی پہلی جھلک جاری

اداکارہ گیہانا واسستھ پر 24 سالہ اداکارہ کے گینگ ریپ اور جنسی زیادتی کیلئے قید کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایک 24 سالہ اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ اور تین افراد نے انہیں پورن فلم بنانے پر مجبور کیا تھا جس پر پولیس نے اداکارہ سمیت 4 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ گیہانا واسستھ نے کئی فلموں اور ڈراموں میں کام کیا ہے اور متعدد اشتہارات میں بھی نظر آئی ہیں۔ ان کی فلموں میں ’دال میں کچھ کالا ہے‘،’لکھنوی عشق‘ سمیت کئی شامل ہیں جبکہ وہ کئی ویب سیریز میں کام کرچکی ہیں جس میں ’گندی بات‘ بھی شامل ہے۔