وزیراعظم نے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے عوامی شکایات بروقت حل نہ کرنے پر سرکاری افسران کو نوٹس جاری کردیا۔ وزیراعظم آفس کےمطابق پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی جس کی بنیاد پر 263 افسران کو وارننگ ،7 افسران کو شوکاز، 833 افسران کو محتاط رہنےاور 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اعتراض، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

وزیراعظم آفس کا بتانا ہےکہ سیکرٹری اطلاعات، زراعت، ایکسائز اور سیکرٹری آبپاشی کوکارکردگی بہترکرنےکا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنرلاہور،گجرات اور شیخوپورہ سمیت پنجاب کے 20 ڈپٹی کمشنرزکو بھی مراسلےجاری کیے گئے ہیں۔