سعودی شہزادے کا احسن اقدام

ریاض: سعودی دارالحکومت کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز کی ہدایت پر کورونا متاثرہ افراد اور ان کے خاندان کو غذائی پیکٹس فراہم کیے جائیں گے۔

ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ وہ افراد جو کورونا کا شکار ہوئے اور ان کے اہل خانہ کو غذائی پیکٹس فراہم کیے جائیں۔عودی عرب میں فلاحی ادارہ ’خیرات الریاض‘ روازنہ کی بنیاد پر ہزاروں غذائی پیکٹس متاثرین کو فراہم کرے گا۔

شہزادے نے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیرملکی ملازمین تک بھی کھانوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔خیال رہے کہ فلاحی تنظیم ’خیرات الریاض‘ شادی بیاہ اور بڑی تقریبات سے بچ جانے والا کھانا مستحق افراد میں تقسیم کیا کرتی ہے، یہی ادارہ اب کورونا متاثرہ افراد تک بھی غذا فراہم کرے گا۔