پاکستان کیلیے ایشین ویٹ لفٹنگ میں گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ملک انتقال کر گئے

گوجرانوالہ: پاکستان کے لیے ایشین ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے قومی ہیرو ارشد ملک انتقال کر گئے۔ عالمی ویٹ لفٹر کے اہلخانہ نے ارشد ملک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی عمر 73 سال تھی۔

یہ بھی پڑھیں سینیٹ الیکشن: ‘پارٹی بغاوت نے عمران خان کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی

ارشد ملک کے بھتیجے سجاد نے بتایا کہ ان کے چچا چھ سال سے بیماری میں مبتلا تھے۔ ارشد ملک نے 1974 میں بنکاک میں ہونے والی ایشین ویٹ لفٹنگ چیمئن شپ میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں وہ نیشنل گولڈ بھی تھے اور طویل عرصے تک ریکارڈ ہولڈر بھی رہے۔