لاہور: اچھرہ بازار میں آگ لگنے سے 10 دکانیں جل کر تباہ

لاہور: اچھرہ بازار میں آگ لگنے سے 10 دکانیں جل گئیں جب کہ دکانوں کی بالائی منزل پر واقع مسجد کا کچھ حصہ بھی متاثر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں 15 سال قبل رکن قومی اسمبلی سمیت 4 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

ریسکیو ٹیم کے مطابق پاکستان چوک میں گارمنٹس کی دکانوں کی بالائی تین منزلوں پر مسجد قائم ہے،آگ نچلی دکانوں اور گوداموں میں لگی اور پھیلتے پھیلتے مسجد کی دو منزلوں تک جا پہنچی،آگ سے دکانوں اور گوداموں میں پڑی گارمنٹس جل گئیں۔

آگ لگنے سے مسجد کی دو منزلوں کو نقصان پہنچا اور مسجد کے خطیب محمد سجاد بالائی منزل پر پھنس گئے تاہم ریسکیو نے بروقت کارروائی کر کے انہیں وہاں سے بحفاظت نکال لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ کسی دکان میں شارٹ سرکٹ سے لگی اور پھر باقی دکانوں تک پھیل گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔