کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں اضافہ ہوگیا

کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن میں ڈکتیی مزاحمت پر فائرنگ سے پاک فوج کا جوان زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں زمان ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر پاک فوج کا اہلکار توقیر پیر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

دوسری جانب شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز گاڑی میں وارداتیں کرنے لگے، گلبرگ بلاک 12 میں ملزمان نے گھر کے دروازے پر دو شہریوں کو لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں ’چائے پانی کے نام پر رشوت اب نہیں’ پنجاب پولیس کا پیغام

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں سرخ گاڑی کو گلی کا چکر لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں گاڑی سے ملزمان کو اترتے دیکھا جاسکتا ہے اور ملزمان نے گاڑی میں بیٹھے اور گلی میں کھڑے شہری کو لوٹاجب کہ ملزمان کو واردات کے بعد با آسانی فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔