’چائے پانی کے نام پر رشوت اب نہیں’ پنجاب پولیس کا پیغام

لاہور: پنجاب پولیس نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہےکہ چائے پانی کے نام پررشوت لینے کی کوئی گنجائش نہیں۔ پنجاب پولیس کی طرف سے جاری ٹوئٹر پیغام میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی طرف سے چائے پانی کے نام پر رشوت کو نہ کہہ دیں،چائے پانی کے نام پر پیسے مانگنے والوں کی 8787 پربلا جھجھک شکایت کریں جس پر ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: خاتون کو ہراساں کرنے والا نادرا ملازم گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا کا کہنا ہے کہ چائے پانی کے نام پر رشوت پولیس اہلکاروں کا پرانا کلچر تھا،اب یہ نہیں چلے گا۔ سہیل اختر سکھیرا کے مطابق رشوت کے خاتمے کے لیے سوشل میڈیا پر شہریوں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔