ن لیگ نے سینیٹ الیکشن کیلیے7 امیدواروں کو نامزدکردیا

پاکستان مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے7 امیدواروں کو نامزد کردیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ن لیگ کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ کےلیے7 امیدواروں کو نامزدکیا ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پارلیمانی بورڈ نے عرفان صدیقی، زاہد حامد، انجینئر بلیغ الرحمان کے ناموں کی منظوری دے دی ہے، ان کے علاوہ سائرہ افضل تارڑ اور سیف الملوک کھوکھر کے ناموں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نےکہا ہےکہ ان ارکان کو صوبہ پنجاب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔