‘سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی پریشانی کی وجہ پارٹی سے باہرکےلوگوں کو ٹکٹ دینا ہے’

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نےکہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی پریشانی کی وجہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینا ہے، جن کا پارٹی سے تعلق نہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی پریشانی کی وجہ پارٹی سے باہرکےلوگوں کو ٹکٹ دینا ہے، وفاقی حکومت کو اپنے ہی ارکان پر شک ہے کیونکہ انھوں نے خود اچھے کام نہیں کیے۔

ناصرحسین شاہ کا کہنا تھاکہ سینیٹ انتخابی ترامیم کے مطابق دوہری شہریت والا امیدوار الیکشن لڑسکتا ہے، البتہ انتخاب جیتنے کے بعد دوہری شہریت چھوڑی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہری شہریت والوں کے الیکشن میں حصہ لینے سے متعلق ترامیم سے پی ٹی آئی کی نیت سامنے آگئی۔