اوگرا عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہا ہے: مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اوگرا کی تجاویز عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر رہی ہیں۔ مرتضٰی وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے کا اضافہ عوام دشمن اقدام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ستم یہ ہے ہر 15 ویں روز پیٹرول کی قیمت بڑھائی جا رہی ہے، منہگائی کی بےقابو شرح عوام کو مجبور کر رہی ہےکہ ہینڈسم کو چلتا کریں۔ خیال رہے کہ چند روز قبل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے اضافہ تجویز کیا ہے۔