وزیراعظم کا بلین ٹری سونامی منصوبے سے متعلق اہم فیصلہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اگست تک ایک ارب پودے لگانے کا ہدف مقرر کردیا اور چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم کے دوران خود حصہ لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت اب تک 70 کروڑ پودے پہلے ہی لگا چکی ہے، شجر کاری مہم میں 35 کروڑپودے فروری سے اگست تک لگائے جائیں گے، وزیراعظم نے چاروں صوبوں میں شجرکاری مہم میں خودحصہ لینے کا فیصلہ کیا، عمران خان ہفتہ وار ایک ایک صوبے میں شجر کاری کی تقریب میں شریک ہویں گے۔

ذرایع نے بتایا کہ صوبوں میں شجر کاری تقاریب کا مقصد لوگوں میں پودے لگانے کا رجحان پیدا کرنا ہے۔ اس حوالے سے ذرایع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے شیڈول ترتیب دےدیا، عمران خان جلد سندھ میں مینگروز سے متعلق تقریب میں شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم کی بلین ٹری سونامی منصوبے میں شفافیت کیلئے اسپارکو سے تعاون لینے کی ہدایت
یہ بھی کہا گیا ہے کہ مینگروززہریلی آب و ہوا جذب کرکے سمندری آلودگی سے بچانے کاسبب بنتے ہیں۔ پنجاب، کےپی اور بلوچستان زیتون کی شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ جبکہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور جی بی میں آب و ہوا کی مناسبت سے پودے لگائے جائیں گے۔