ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے 1 لاکھ 11 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10گرام سونے کی قیمت 214 روپے اضافے سے 95379 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 5 ڈالراضافے سے 1824 ڈالر فی اونس ہے ہے۔