وزیراعلیٰ پنجاب نے چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) چولستان ڈیزرٹ ریزارٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بہاولپور کے علاقے چولستان پہنچے جہاں انہوں نے چولستان ڈیزاٹ ریزارٹ کا افتتاح کیا۔

عثمان بزدار نے بہاولپور کے مختلف مقامات کی سیر کیلئے ڈبل ڈیکر بس سروس کا بھی آغاز کیا۔
وزیراعلیٰ نے سول اسپتال بہاولپور کے نام کی تبدیلی کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے سول اسپتال بہاولپور کو نواب سر صادق محمد خان عباسی کے نام سے منسوب کر دیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریز مکمل بااختیار ہیں۔