سینیٹ الیکشن: پی پی امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کراچی: پیپلزپارٹی کی جانب سے سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، پلوشہ خان، خیر النساء مغل، جام مہتاب، دوست علی، رخسانہ شاہ، تاج حیدر، شہادت اعوان اور دیگر کراچی میں الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک، شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، شہادت اعوان، تاج حیدر اور دیگر امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ اس موقع وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ الیکشن کمیشن پہنچے تھے۔ واضح رہےکہ ملک میں سینیٹ انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس کے لیے تمام سیاسی جماعتیں بتدریج اپنے اپنے امیدواروں کا اعلان کررہی ہیں