اگر امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں: روس

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ برسلز میں زیر غور تازہ اقتصادی پابندیوں کے جواب میں روس یورپی یونین کے ساتھ مکمل طور پر معاملات ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتا ہے۔

ایک لائیو یوٹیوب چینل پر اپنے انٹرویو میں سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ماسکو یورپ کے ساتھ تعلقات ترک کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ یقیناً ہم خود کو دنیا میں الگ تھلگ نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں اس کے لیے تیار رہنا چاہیئے، انہوں نے زور دیا کہ اگر آپ امن چاہتے ہیں تو جنگ کے لیے تیاری کریں۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورریل کے اس اعلان کے بعد کہ وہ روس کے خلاف نئی پابندیوں کا ادارہ رکھتے ہیں، ماسکو نے شدید رد عمل کا اعلان کیا تھا۔