ن لیگ کے رہنما عطااللہ تارڑ ڈسکہ سے گرفتار

مسلم لیگ ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کو ڈسکہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عطااللہ تارڑ ضمنی ‏الیکشن کی مہم کیلئےڈسکہ میں موجود تھے، عطااللہ تارڑکےخلاف کوئی کیس،کوئی ریفرنس نہیں اور وہ انتخابی ‏مہم چلارہےتھے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتاری ثبوت ہے کہ حکومت کو عوام نے مستردکردیا، پنجاب حکومت ضمنی الیکشن میں ‏ناکامی سے خوفزہ ہے میں سمجھتی ہوں پنجاب پولیس نے عطاتارڑ کو اغواکیاہے بغیر اریسٹ وارنٹ عطاتارڑ کو ‏گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان لوگوں نے انتخابی مہم چلانے کو جرم بنادیا ہے سیاسی مخالفین کیخلاف جھوٹا کیس بنانے ‏والوں سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے، مریم عطاتارڑ کو فوری طورپر رہا کیاجائے۔

خیال رہے این اے 75 میں ضمنی انتخاب کا معرکہ 19 فروری کو سجے گا ، علی اسجد ملہی تحریک انصاف کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔