مہنگائی کے مارے عوام پر پھر بجلی بم گرادیا گیا

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگو لیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی مزید 82 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے سے صارفین پر 84 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔نیپرا کا کہنا ہےکہ صارفین پر اطلاق وفاقی حکومت سے منظوری اور نوٹی فکیشن کے بعد ہوگا جب کہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا۔