پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی

لاہور: پولیس نے تحریک لبیک کے سربراہ مولانا سعد رضوی کی گرفتاری التوا میں ڈال دی۔ مولانا سعد رضوی کو حراست میں لینے کے لیے پولیس کی بھاری نفری اقبال ٹاؤن میں جمع ہوئی تھی اور سمن آباد میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا جانا تھا لیکن کچھ دیر بعد پولیس کی تمام نفری واپس لوٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان میں کورونا سے مزید 57 ہلاکتیں، 1502 نئے کیسز بھی رپورٹ

تحریک لبیک کے مطابق انہوں نے فرانسیسی سفیرکی واپسی، توہین رسالت بل کی منظوری اور فرانسیسی اشیا پر پابندی کے مطالبات کر رکھے ہیں جب کہ مولانا سعد رضوی نے مطالبات کی منظوری کے لیے 16 فروری کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے جس پر پولیس انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
پولیس کے مطابق مولانا سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔