لاہور: دکاندار کو پیٹنے والی خاتون کو لینے کے دینے پڑگئے

لاہور: ڈیفنس میں دکاندارکو تشدد کا نشانہ بنانے والی خاتون نے دکاندار سے معافی مانگ لی اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہرجانہ بھی ادا کر دیا۔ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں یہ واقعہ 7فروری کو پیش آیا جہاں ایک خاتون ساتھیوں کے ہمراہ ایک دکان میں آدھمکی تھی۔

خاتون نے دکاندار پر تشدد کیا جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی تھی، سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ خاتون پہلے دکاندار سے الجھتی ہے اور پھر اچانک بیگ میں سے ڈنڈا نکال کر زور سے دکاندار کے منہ پردے مار تی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور: دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کی خریداری کیلیے رقم منظور

خاتون نے دکاندارکو محض اس لیے ڈنڈے سے پیٹ ڈالا کہ اس کے بیٹے نے اس دکان پر ای چالان جمع کرایا لیکن چالان جمع کرانے کا موبائل پرجوابی میسج نہیں آیا۔ تاہم اب خاتون نےتحریری معافی مانگ لی ہے اور دکاندار کے مطابق خاتون نے توڑ پھوڑ کا 2 لاکھ 20 ہزار ہرجانہ بھی ادا کر دیا ہے جس پر اس نےخاتون کو معاف کر دیا۔