لاہور سیالکوٹ موٹروے شدید دھند کے باعث بند

لاہور: وسطی پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات پر بند کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بلدیاتی انتخابات اگست تک ممکن نہیں: الیکشن کمیشن

ترجمان ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے، موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کی گئی ہے۔ موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے روڈ یوزرز کی حفاظت کے لیے بند کی گئی ہے، قومی شاہراہ پربھی ان علاقوں میں حد نگاہ 50میٹر ہے، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز لاہور میں دھند کے باعث علامہ اقبال ائیرپورٹ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا اور متعدد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کردی گئیں۔