سینیٹ ویڈیو اسکینڈل پر مولانا فضل الرحمان کا مؤقف سامنے آگیا

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 2018کے سینیٹ الیکشن ویڈیو اسکینڈل پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ویڈیو تو ان کے اپنے لوگوں کی ہے جو گند ان کی اپنی ہے اپنے منہ پر ملیں، ہمارا دامن صاف ہے۔

سینیٹ الیکشن 2018: کے پی اسمبلی کے ارکان کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو سامنے آگئی انہوں نے میز کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے انہیں کرپٹ قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ صورتحال اچھی نہیں ہے قوم کے سامنے سرینڈر ہوگا کسی سیاسی جماعت کے سامنے نہیں، تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہنا چاہیے، یہ ماحول پیدا ہوگا تو کوئی مشکلات نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز 2018 کے سینیٹ انتخابات میں ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کی مبینہ خرید و فروخت کی وڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار لگے ہیں۔