شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر میں ٹکر، 6 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں ایمبولینس اور ڈمپر میں ٹکر کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ایمبولنس میں دل کے مریض کو میرانشاہ سے بنوں منتقل کیا جا رہا تھا کہ سیدگی کے قریب ایمبولینس ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 62 اموات

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افرادجاں بحق اور ایک زخمی ہوا، لاشوں اور زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا۔