بلوچستان کی تمام کنٹریکٹ نرسز کا مطالبات کے حق میں احتجاج کا اعلان

بلوچستان کی تمام کنٹریکٹ نرسز نے اپنے مطالبات کے حق میں آج احتجاج کا اعلان کر دیا۔

صدر ینگ نرسز ایسوسی ایشن بلوچستان ملک عزیز کاکڑ نے ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام کی جانب سے کنٹر یکٹ نرسز کو تین ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں، اس بناء پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج سے بلوچستان بھر کی تمام کنٹریکٹ نرسز اپنی اپنی خدمات واپس کرکے ڈیوٹیز نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں گوجرانوالہ میں دو خواجہ سراؤں کا بہیمانہ قتل

عزیز کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ آج 10 فروری کو صبح 11 بجے کو باقاعدہ احتجاج کرتے ہوئے سنڈیمن پراونشل اسپتال کوئٹہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی نکالی جائے گی۔