ہسپتالوں کا تو بیڑا غرق ہے،ایس کے نیازی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز کے چیف ایڈیٹر اور روزنیوز کے چیئرمین ایس کے نیازی نے کہا کہ ہسپتالوں کا تو بیڑا غرق ہے ، حکومت کے فیصلوں پر عمل نہ ہوتا 18ویں ترمیم آڑے آتی ہے ، 18ویں ترمیم میں بڑے بڑے پوائنٹس ہیں ، جو مسائل میں نے وہ ہی آج درپیش ہیں ، دس سال پہلے میں سپریم کورٹ گیا بعد میں اور لوگ گئے اس پر ریویوبلوچستان دور کی بات ہے ، میانوالی کو دیکھیں ، ترنول کو دیکھیں وزیر اعظم کا وژن ہے ، مسئلہ یہ ہے کہ اس کے وژن پر اس کی ٹیم عمل نہیں ہونے دیتی ، کیونکہ ان کے ذاتی کاروبار ہیں ، شیخ اور شبلی فراز کے علاوہ ، ، عمران خا ن کی آگاہی مہم کوئی نہیں ، عمران خان سے میرا گہرا تعلق ہے ، سینیٹ الیکشن سر پر آیا تو انہوں نے اس پر فیصلہ کیوں چھیڑا ، عمران خان پہلے یہ مسئلہ شروع کر دیتے تو حل ہو جاتا ۔