سعودی خاتون اسرا منصور عسیری کو جنرل کمیشن برائے سمعی و بصری ابلاغ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔

ریاض: (ملک ندیم شیر ) قائم مقام وزیر اطلاعات نے سعودی خاتون اسرا منصور عسیری کو جنرل کمیشن برائے سمعی و بصری ابلاغ کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ یہ تقرری کمیشن بورڈ کے اجلاس میں ہوئی ہے۔
بورڈ نے وزیر اطلاعات کی ہدایات کی روشنی میں کمیشن میں کام کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تدابیر کی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی خاتون اسرا عسیری اس سے قبل ایگزیٹو کمیٹی کی سربراہ رہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمیشن کے مختلف شعبوں کو نئے خطوط پر استوار کیا ہے۔
عسیری انفارمیشن میں پیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، علاوہ ازیں انہوں نے بزنس منیجمنٹ میں بھی بیچلر کیا ہے۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بزنس منیجمنٹ کے شعبے میں ان کا 18 سال کا تجربہ ہے۔

اس سے قبل ٹی وی اور ریڈیو کے علاوہ صنعتی فنڈ اور دیگر امریکی اداروں میں بھی خدمات انجام دی ہیں۔