سینیٹ الیکشن: شہباز شریف کا اعتمادحاصل کرنے لیگی ارکان احتساب عدالت پہنچ گئے

سینیٹ کے ٹکٹ کے حصول کےلیے ن لیگ کے ارکان کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی۔ شہباز شریف کا اعتمادحاصل کرنے کےلیےلیگی ارکان احتساب عدالت پہنچ گئے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں سینیٹر رانا مقبول، راجا ظفر الحق ، طاہر ہ اورنگزیب ، سینیٹر عبدالقیوم، ، شاہد خاقان کی ہمشیرہ سعدیہ عباسی بھی شامل تھیں۔

اس کے علاوہ سردار ایاز صادق اور احسن اقبال نے بھی شہباز شریف سےملاقات کرکےسینیٹ اور ضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا۔