مالی معاملہ: ٹیتھیان کاپر کمپنی کی لیگل ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 6 ارب سے زائد ادائیگی کے معاملے پر 5 رکنی لیگل ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ٹیتھیان کاپر کمپنی کو 6 ارب سے زائد کی ادائیگی کے معاملے پر ٹی سی سی کی 5 رکنی لیگل ٹیم آج پاکستان پہنچے گی جس میں ایک پولش، ایک امریکی، دو برطانوی اور ایک آسٹریلین شہری شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق لیگل ٹیم 9 فروری کو لندن سے برٹش ائیرویز کی پرواز سے اسلام آباد پہنچے گی۔
ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی اتھارٹی نے لیگل ٹیم کو پاکستان آنے کی اجازت دی اور اٹارنی جنرل آفس کی درخواست پر ڈائریکٹر ائیرٹرانسپورٹ نے اجازت نامہ جاری کیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس نے 9 سے 15 فروری تک سفری اجازت نامہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔