فارمولا 1 ریس مقابلے جدہ میں سال کے آخر میں ہوں گے

ریاض: (ملک ندیم شیر) جدہ میں اس سال کے آخری میں 3 سے 5 دسمبر کے دوران فارمولا 1 ریس ہوگا۔ شہر کے ساحلی علاقے کورنیش پر ریس کے آغاز کے لیے الٹی گنتی کے لیے سٹاپ واچ نصب کردی گئی ہے۔

سٹاپ واچ کی تنصیب کی تقریب سعودی لیگ برائے کار اور بائیک ریس کے سربراہ شہزادہ خالد بن سلطان العبداللہ الفیصل کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہے۔ تقریب میں سپورٹس کی نمایاں شخصیات کے علاوہ وسائل اطلاعات کے نمائندگان اور شہر کے اکابرین کی شرکت کی۔

شہزادہ خالد بن سلطان نے کہاہے کہ ’فارمولا 1 کے لیے سعودی عرب نے گرانڈ پرائز کا اعلان کر رکھا ہے۔

’آج سے ٹھیک 300 دن بعد یہی سے فارمولا 1 مقابلوں کا آغاز ہوگا جس میں مقامی نوجوانوں کے علاوہ عالمی رائڈر بھی شرکت کریں گے‘۔ جدہ شہر میں پہلی مرتبہ یہ مقابلہ ہوگا جس کا تجربہ انوکھا ہوگا اور جسے دیکھنے کے لیے مملکت بھر سمیت دنیا سے شائقین آئیں گے‘۔