آرمی چیف کا کھاریاں گیریژن کا دورہ، وار گیمز کا جائزہ لیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورے کے موقع پر سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام جاری وار گیمز کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں کورونا سے مزید 40 افراد انتقال کرگئے

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوجی منصوبہ سازوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے فوجی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔

آرمی چیف نے روایتی اور غیر روایتی خطرات میں مادر وطن کے دفاع کیلئے افسران کے عزم اور بلند جذبے کو سراہا۔