صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کریں گے: شاہد خاقان عباسی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت بھی سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں علی سدپارہ کی تلاش کیلیےخصوصی سرویلنس طیارے کے ذریعے سرچ آپریشن کا فیصلہ

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آج جب حکومت کو شکست دکھائی دے رہی ہے تو اسے اوپن بیلٹ کا خیال آیا ہے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کی سخت مخالفت کی ہے اور پاکستان بار کونسل نے بھی صدارتی آرڈیننس کو بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔