سیکریٹ پولنگ میں ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جاتا ہے، اوپن میں زیادہ پیسہ چلے گا، سینیٹر عبد القیوم

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)سینیٹر عبد القیوم نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اگر ترمیم لانا ضروری ہے کے شفاف الیکشن ہوں تو ترمیم لانا چاہئے ، مگر ہمارا نظام تباہ ہے ، جب ان کو ضرورت تھی تو سیکریٹ کے حق میں تھے اور اب دیکھتے ہیں کہ ان کی جماعت پاپولر نہیں ہے ان کو ڈر ہے تو اس وجہ سے اوپن ہینڈ کرنا چاہتے ہیں ، سیکریٹ پولنگ میں ضمیر کے مطابق ووٹ دیا جاتا ہے اگر اوپن ووٹ دیں تو اس میں پیسہ زیادہ چلے گا، اوپن بیلٹ میں یہ نہیں کر سکتے ہیں آپ پارٹی سے انحراف کر کے ووٹ دیں اپ پارٹی لیڈر شپ کی نظروں میں ہوتے ہیں ۔