رشوت پہلے زیادہ ہے ، غیر قانونی تعمیرات خطرناک ہیں ، قبضہ مافیا کیخلاف کارروائی ضروری ، محسن شیخانی

اسلام آباد (روزنیوزرپورٹ)چیئرمین آباد پاکستان محسن شیخانی نے روزنیوز کے پروگرام ’’ سچی بات ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگرمیاں جاری ہیں پراجیکٹ چل رہے ہیں ، مہنگائی کو کنٹرول کر نا چاہئے ، دنیا میں معیشت کی جنگ ہی چل رہی ہے ، حالات کو بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، غیر قانونی سرگرمیاں کنٹرول نہیں کریں گے تو حالات ٹھیک نہیں ہونگے ، سیاستدان جب کاروبار کریں گے تو کاروبار اس سیاست اکھٹی نہیں چلے گی ، اگر سیاستدان کاروبار کرتے ہیں تو پھر ہم سیاست کر لیتے ہیں ،ہم سب کو ملک کیلئے سوچنا ہو گا، نئی نسل انتظار کررہی ہے ، اگر کچھ نہ کیا تو قوم مایوسی کی طرف جا ئے گی ، ہ میں بھی کچھ مثبت کرنا چاہئے ، سیاستدانوں کو کاروبار نہیں کرنا چاہئے ، غیر قانونی تعمیرات بہت خطرناک ہیں ، ان پر دھیان دینا ضروری ہے ، غیر قانون کام میں پیسہ ملتا ہے اور جواب بھی نہیں دینا پڑتا ، قانونی کام کریں گے جواب دینا پڑتا ہے ، نیازی صاحب اس حوالے سے آپ کو ایک رپورٹ بنانا ہو گی ، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ غیر قانونی اقدامات کو ختم کئے بغیر معاملات آگے چل نہیں سکتے ، جو نچلی سطح پر کرپشن ہو رہی ہے اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے درست ہے رشوت پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے ، وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے ۔