کیا کورونا ختم ہوگیا ؟ ممبئی میں شہریوں کے رش پر ملائکہ کو تعجب

معروف بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ملائکہ اروڑا نے ممبئی میں کورونا کے باجود شہریوں کے رش پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔ انسٹاگرام اسٹوری پر ملائکہ کی جانب سے اپنے فلیٹ سے لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں ساحل پر موجود ‘بینڈ اسٹینڈ’میں شہریوں کا رش نظر آرہا ہے۔

ملائکہ نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہےکہ کیا کورونا ابھی ہے یا ختم ہوگیا ہے؟ ساحل پر موجود ‘بینڈ اسٹینڈ’میں شہریوں کا رش نظر آرہا ہے خیال رہےکہ بھارت میں کورونا سے بچاؤ کےلیے دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم شروع ہوچکی ہے تاہم دنیا میں کورونا کے کیسز کے حوالے سے بھی بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے اور وہاں شوبز اور سیاست سمیت ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ عالمگیر وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔

خود ملائکہ اروڑا اور ان کے دوست بالی وڈ اسٹار ارجن کپوربھی کورونا وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔