ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 800 روپے برقرار ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 95 ہزار 850 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قدر 9 ڈالر اضافے سے 1823 ڈالر فی اونس ہے۔